جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومتازہ ترینچینی ویب ناول لاطینی امریکی قارئین میں تیزی سے مقبول ہو رہے...

چینی ویب ناول لاطینی امریکی قارئین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں

چوتھے شنگھائی بین الاقوامی آن لائن ادب ہفتے کے موقع پر حال ہی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق چینی آن لائن ادب دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے جبکہ لاطینی امریکی منڈیاں نئی ترقی کے محرک کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

چینی آن لائن ادب کی بیرونِ ملک ترقی کے رجحانات سے متعلق سال 2025 کی رپورٹ کے مطابق چائنہ لٹریچر لمیٹڈ کے عالمی پلیٹ فارم ویب ناول پر ماہانہ سرگرم صارفین کی تعداد میں سب سے تیزی سے اضافے والے 10 ممالک میں سے 9 کا تعلق لاطینی امریکہ سے ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ ژونگ جئے، جنرل منیجر، اوورسیز بزنس، چائنہ لٹریچر لمیٹڈ

"لاطینی امریکہ میں منڈی نے رواں برس غیر معمولی تیزی سے ترقی کی جو طویل مدتی محنت کا واضح نتیجہ ہے۔ ابتدا میں لوگ صرف قارئین تھے لیکن ویب ناول پر بے شمار چینی کہانیوں میں ڈوبنے اور چینی آن لائن ادب کی بیانیہ تکنیکیں اپنانے کے بعد بہت سے افراد خود مصنف بننے کی طرف مائل ہوئے ہیں۔”

31 اکتوبر 2025 تک ویب ناول نے دنیا بھر میں تقریباً 40 کروڑ صارفین کو متوجہ کیا، تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار لکھاریوں کی تربیت کی اور 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد اصل تخلیقات سامنے آ چکی ہیں۔

جمعہ کے روز اختتام پذیر ہونے والےچار روزہ آن لائن ادب ہفتے کے دوران میکسیکو کے مصنف ڈاگزو نے بتایا کہ ویب ناول نے کس طرح ان کی زندگی بدل دی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ڈاگزو، ویب ناول کے بک آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ مصنف

"میں روایتی اشاعتی صنعت میں ایک روایتی مصنف بننے کی تیاری کر رہا تھا۔ مجھے توقع نہیں تھی کہ میں اپنی کہانیاں براہِ راست شائع کر سکوں گا جب تک ایک دوست نے مجھے ویب ناول کے بارے میں نہیں بتایا۔ اس نے مجھے اسے آزمانے کا مشورہ دیا اور میں نے اپنی کہانیاں شائع کرنے کی کوشش کی۔ ویب ناول نے میری زندگی بدل دی اور یہ بہت سے لاطینی امریکیوں کی زندگی بھی بدل سکتا ہے۔ میں اب تک کے اپنے سفر اور حاصل شدہ کامیابیوں سے بہت خوش ہوں۔”

شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!