جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومانٹرنیشنلمسجد نبویۖ کے موذن شیخ فیصل نعمان مدینہ منورہ کے تاریخی جنت...

مسجد نبویۖ کے موذن شیخ فیصل نعمان مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک

مسجد نبویۖ کے موذن شیخ فیصل نعمان انتقال کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد از نمازِ فجر ادا کی گئی اور انہیں مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیخ فیصل نعمان کا انتقال بروز پیر 22 دسمبر کو ہوا تھا، ان سائیڈ حرمین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیخ فیصل نعمان کی جانب سے دی جانیوالی آخری اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جو انہوں نے 2 نومبر کو دی تھی۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کو 2001 میں مسجد نبویۖ کا موذن مقرر کیا گیا تھا، اذان دینا انکے خاندان کی روایت رہی ہے، انکے والد اور دادا بھی مسجد نبویۖ میں موذن کے فرائض انجام دے چکے ہیں، انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل کے والد کو صرف 14 سال کی عمر میں موذن مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے آخری وقت تک مسجد نبویۖ میں اپنی خدمات انجام دیں، انکا انتقال 90 سے زائد عمر میں ہوا تھا، والد کے انتقال کے بعد شیخ فیصل نے یہ فریضہ سنبھالا اور 25 برس تک خدمات انجام دیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!