جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومانٹرنیشنلبھارت، طلاق کا نوٹس بھجوانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

بھارت، طلاق کا نوٹس بھجوانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

بھارت میں طلاق کا نوٹس بھجوانے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا ،واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ مقتولہ بھونیشوری بینک آف انڈیا میں کام کرتی تھیں جبکہ 40 سالہ ملزم بالموروگن سافٹ ویئر انجینئر اور گزشتہ چار برس سے بیروزگار تھا، جوڑے کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور انکے دو بچے بھی ہیں، ازدواجی تنازعات کے باعث دونوں الگ رہ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق بالموروگن کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کی وجہ سے وہ اکثر اس کیساتھ جھگڑتا رہتا تھا، ایک ہفتہ قبل ہی بھونیشوری نے بالموروگن کو طلاق کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا جس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا، رواں ہفتے منگل کے روز بالموروگن نے بیوی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور شام دفتر سے گھر واپس لوٹنے پر اسے گولی مار کر قتل کردیا، بعد ازاں ملزم نے خود پولیس سٹیشن جا کر گرفتاری دیدی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!