بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ کی طرف سے قومی سلامتی کے حد سے تجاوز کرتے ہوئے نظریے اور امتیازی فہرست کے تحت چینی کمپنیوں کو دبانے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان لین جیان نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہی، جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکی وفاقی رابطہ کمیشن نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس نے چین کی کمپنی ڈی جے آئی کو ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے ناقابل قبول خطرات میں شامل ہیں اور امریکہ میں نئی اقسام کے ڈرونز کی درآمد یا فروخت کی منظوری پر پابندی عائد کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپنے غلط اقدامات کو درست کرے اور چینی کمپنیوں کو منصفانہ، عدل پر مبنی اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرے۔


