بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسلمان خان کا دھرمیندر کو خراج عقیدت، اپنی زندگی کی اہم شخصیت...

سلمان خان کا دھرمیندر کو خراج عقیدت، اپنی زندگی کی اہم شخصیت قرار دیا

بالی ووڈ کے سپرسٹار اور موسٹ وانٹڈ کنوارے سلمان خان نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے اور ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دھرمیندر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کی ایک اہم شخصیت قرار دیا۔

سلمان خان نے جذباتی انداز میں کہا میں نے ایک والد جیسی شخصیت کھو دی ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے لئے ایک تحریک تھے، میں نے ہمیشہ انہیں فالو کیا اور اپنے کیریئر میں جو کچھ بھی کیا، ایک ہیرو کو دیکھ کر کیا اور وہ ہیرو دھرم جی تھے، اداکاری کے سفر میں دو شخصیات سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہوں، سکرپٹ کے لیول پر میں نے اپنے والد کو فالو کرنے کی کوشش کی، اچھی طرح متاثر ہونیوالی میری زندگی میں صرف دو ہی شخصیات رہیں میرے والد اور دھرم جی، جب ان سے پوچھا گیا کہ دھرمیندر میں ایسی کیا بات تھی جو انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی تھی تو 59 سالہ اداکار نے فوراً جواب دیا وہ ایک بہت شریف انسان تھے، بہت اچھے، بہت جذباتی ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!