واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر مادورو کا اقتدار چھوڑنا ہی وینزویلا کے حق میں دانشمندانہ اقدام ہوگا۔ یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب دونوں رہنماؤں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنے مار-اے -لاگو ریزارٹ میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا اصل مقصد مادورو کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے تو ٹرمپ کہا کہ میرے خیال میں یہ ہونا چاہیے، یہ اب مادورو پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، میرے خیال میں اقتدار چھوڑنا ہی ان کے لئے بہتر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں تو یہ ان کے لئے سخت رویہ دکھانے کا آخری موقع ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی تصدیق کی کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں پابندیوں کی زد میں آنے والے ایک آئل ٹینکر کا تعاقب کیا تھا۔


