بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومپاکستانحکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار، بلیک میلنگ کیساتھ بات...

حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تیار، بلیک میلنگ کیساتھ بات چیت ممکن نہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدگی کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے تو حکومت بھی آمادہ ہے تاہم غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ ممکن نہیں۔

منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج پی آئی اے کی نجکاری کا دن ہے، پی آئی اے نجکاری کیلئے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بڑی عرق ریزی سے کام کیا، سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں، بولی کا عمل براہ راست دکھایا جارہا ہے، کامیاب طریقے سے بولی ہوگی تو معاملات بہتر ہوں گے، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے بہترین کاوشیں کیں، سارے مرحلے کو شفاف بنانا انتہائی ضروری تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزکشن ہونے جارہی ہے، سارے پراسیس کا دوبارہ کابینہ کے پاس آنا بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے،اگر پی ٹی آئی سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے تو حکومت بھی بات چیت کیلئے آمادہ ہے تاہم غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ ممکن نہیں۔

انہوںنے کہا کہ میں قومی اسمبلی میں متعدد بار واضح کر چکا ہوںکہ جائز اور آئینی نکات پر مذاکرات آگے بڑھائے جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین کو اسمبلی میں بھی ڈائیلاگ کی دعوت دی جا چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملنے والا کنگ عبدالعزیز ایوارڈ پوری قوم کا ایوارڈ ہے۔

شہباز شریف نے انڈر 19کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!