محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 27 تا 31 دسمبر بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم گزر گیا جس کے باعث خشک سرد موسم پھر شروع ہوگئی۔
حکام کے مطابق 27 سے 31 دسمبر تک دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق قبل ازیں ملک میں داخل ہونے والا مغربی سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش برسائے بغیر گزر گیا تھا۔


