منگل, دسمبر 23, 2025
ہومانٹرنیشنلمیکائیلا بینٹ ہاس وہیل چیئر پر خلاء کا سفر کرنیوالی دنیا کی...

میکائیلا بینٹ ہاس وہیل چیئر پر خلاء کا سفر کرنیوالی دنیا کی پہلی خاتون

جرمنی کی معذور خاتون خلائی انجینئر نے تاریخ رقم کردی ہے، میکائیلا بینٹ ہاس نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو اس سے قبل نہ کسی نے انجام دیا نہ ہی کبھی ممکن ہوسکا ہے، میکائیلا بینٹ ہاس وہیل چیئر پر خلاء کا سفر کرینوالی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

33سالہ میکائیلا بینٹ ہاس یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے)میں ایروسپیس اور مکینکل انجینئر ہیں، انہوں نے بلیو اوریجن کے نیو شیپرڈ کیپسول کے ذریعے خلا کا یہ تاریخی سفر مکمل کیا، پرواز ہفتے کی صبح امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وان ہورن کے قریب بلیو اوریجن کے لانچ پیڈ سے روانہ ہوئی، مشن NS-37بلیو اوریجن کی جانب سے کیا جانیوالا 16واں سب آربیٹل سپیس ٹورازم مشن تھا۔

جیف بیزوس کی قائم کمپنی کا مقصد خلاء تک رسائی کو عام بنانا ہے حتیٰ کہ ان افراد کیلئے بھی جو روایتی خلابازوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

آل ویمن مشن، امریکی گلوکارہ کیٹی پیرس سمیت 6 خواتین خلائی سفر پر آج روانہ ہونگی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میکائیلا بینٹ ہاس نے پرواز سے قبل ایک عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ خلا میں جانا چاہتی تھی مگر کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ میرے لئے واقعی ممکن ہو سکتا ہے، میں ماضی میں سمجھتی تھی کہ شاید خلا ان لوگوں کیلئے ہو سکتی ہے جن کی ایک ٹانگ کٹی ہو مگر وہ چل سکتے ہوں لیکن ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کیساتھ وہیل چیئر استعمال کرنیوالا شخص شاید اس کیلئے بہت زیادہ معذور سمجھا جائیگا، وہ 2018 میں مانٹین بائیکنگ کے دوران ایک حادثہ کا شکار ہوئیں جس میں انکی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی، اس کے بعد انہوں نے وہیل چیئر کیساتھ زندگی کو اپناتے ہوئے اپنی توجہ انجینئرنگ، تحقیق اور خلائی سائنس پر مرکوز کر لی، نیو شیپرڈ راکٹ کی یہ پرواز تقریباً 10منٹ پر مشتمل تھی جس کے دوران کیپسول آواز کی رفتار سے تین گنا تیز رفتاری سے خلاء کی جانب گیا اور کارمان لائن سے آگے نکل گیا، اس دوران مسافروں کو چند منٹ کیلئے زیرو گریویٹی (بے وزنی)کا تجربہ بھی حاصل ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!