پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج اور لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے اجتماع کے حوالے سے راولپنڈی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اور غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ذمہ داری سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی اور اور آل سپرویژن ایس ایس پی آپریشن ملک طارق محبوب سرانجام دے رہے ہیں۔
ضلعی پولیس کی جانب سے راولپنڈی شہر، کینٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں 32 مقامات پر پولیس پکٹس قائم کردیں گئی ہیں، ہر پولیس پکٹ پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس فورس کو ربڑکی گولیاں، آنسو گیس کیلئے گنز و شیل اور اینٹی رائٹس آلات و کٹ سے لیس رکھا گیا ہے، پولیس پکٹس لیاقت باغ، فوراہ چوک، منڈی موڑ، کیرج فیکٹری، کمیٹی چوک، چاندنی چوک، فیض آباد دونوں جانب، صادق آباد، میڑو سٹیشن صدر، 22 نمبر چونگی، چوہڑ چوک اور ایم ایچ چوک وغیرہ کے علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔
سینٹرل جیل اڈیالہ کے راستوں اور گیٹس پر بھی پولیس کی خصوصی پکٹس قائم کئے گئے ہیں، چک بیلی موڑ ،ٹھلیاں انڑ چینج، چکری انڑچینج، جوڑیان وغیرہ پر بھی پکٹس قائم کئے گئے ہیں۔
پولیس فورس کو موجودہ سیکورٹی حالات اور تھریٹس سے آگاہ رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے


