ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی جانب سے تائی پو میں آگ سے متاثرہ وانگ فوک کورٹ رہائشی کمپلیکس کے لئے قائم امدادی فنڈ کی کل رقم تقریباً 4 ارب ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 51 کروڑ 40 ہزار امریکی ڈالر) ہو گئی۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت نے کہا ہے کہ یہ فنڈ رہائشیوں کو اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں مدد دینے اور طویل مدتی اور مسلسل معاونت فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
581 متاثرہ رہائشی ہوم اینڈ یوتھ افیئرز بیورو کی مدد سے ہوٹل کے کمروں میں مقیم ہیں اور 559 رہائشی یوتھ ہاسٹل یا کیمپ میں قیام کر رہے ہیں۔ مزید 3,513 رہائشی اس وقت عارضی رہائشی یونٹس میں رہائش پذیر ہیں، جو ہاؤسنگ بیورو، ہانگ کانگ ہاؤسنگ سوسائٹی یا توئن من میں عارضی ہاؤسنگ سائٹ کی طرف سے فراہم کئے گئے ہیں۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت نے کہا ہے کہ وانگ فوک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 161 تک پہنچ گئی ہے اور تمام متاثرین کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ابھی جاری ہے۔


