منگل, دسمبر 23, 2025
ہومتازہ ترینچین میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی قیمتوں کو منظم کرنے کے...

چین میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی قیمتوں کو منظم کرنے کے لئے قواعد جاری

بیجنگ(شِنہوا)چین نے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی قیمتوں کے طریقہ کار کو منظم کرنے کے لئے نئے قواعد جاری کر دیئے جس کا مقصد اختراع کو فروغ دینا اور پلیٹ فارم معیشت کی صحت افزا ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ قواعد قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن، ریاستی مارکیٹ ریگولیشن ایڈمنسٹریشن اور چین کی سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر جاری کئے۔ ان کا مقصد قیمتوں کے طرز عمل کو منظم کرنا، شفافیت کو بڑھانا اور مضبوط پلیٹ فارم نظام قائم کرنے کے لئے تعاون کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا ہے۔

قواعد کے تحت پلیٹ فارم آپریٹرز اور تاجروں کو قیمتوں کے طریقہ کار پر واضح رہنمائی فراہم کی گئی ہے تاکہ منصفانہ مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ قواعد تاجروں کے خود مختار نرخ مقرر کرنے کے حقوق کی حفاظت کو بھی مضبوط کرتے ہیں اور واضح طور پر پلیٹ فارم کے آپریٹرز کو تاجروں کے نرخوں میں غیر معقول پابندیاں لگانے یا بلاجواز شرائط عائد کرنے سے روک دیتے ہیں۔

مزید برآں قواعد صارفین کے جائز حقوق اور مفادات کے بہتر تحفظ کے لئے لاگو کئے گئے ہیں جن میں واضح قیمت کی نشاندہی، متحرک اور مختلف قیمتوں کے نظام میں شفافیت کو فروغ دینا اور پاسورڈ فری پیمنٹس، خودکار تجدید اور بلااجازت کٹوتیوں جیسی خدمات کو منظم کرنا شامل ہے۔ اس سے صارفین کے معلومات اور انتخاب کے حقوق کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!