سابق اولمپک کینو ٹیم کے کپتان اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ آسکر چالوپاسکی خود کو کینسر کے خلاف لڑنے والا ایک جنگجو قرار دیتے ہیں۔
متعدد ممالک کے ڈاکٹروں کی جانب سے ملٹی پل مائیلوما کے علاج کو مشکل اور تقریباً ناممکن قرار دئیے جانے کے بعد اب وہ چین کے شہر شنگھائی میں اپنا علاج کرانے آئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): آسکر چالوپاسکی،مریض، جنوبی افریقہ
"میں نے اپنی تمام تر تحقیق کے بعد مروِجِن ہسپتال کو سب سے بہترین پایا۔ میں نے تقریباً تین یا چار ہفتے پہلے ہسپتال سے آن لائن رابطہ کیا اور پھر ذاتی طور پر بھی ملاقات کی۔ اب امید ہے کہ نتائج کچھ فائدہ دکھائیں گے۔ یہاں سبزہ زار اور پارک ہیں جہاں چہل قدمی کی جا سکتی ہے۔ یہ زیادہ تر ہسپتالوں سے بالکل مختلف ہے ۔ یہ بہت متاثر کن ہے اور یہاں کے لوگ دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔میں نے دیکھا کہ یہاں بہت سے روبوٹس لفٹوں میں چل رہے ہیں۔ آپ تو واقعی بہت سے لوگوں سے زیادہ ٹیکنالوجی کے ساتھ زیادہ ہم آہنگ ہیں اور میرے خیال میں اہم بات یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی مجھے زندگی گزارنے میں مدد دیں گی۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یان ہوا، روِجِن اسپتال، شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن
"ہم جنوبی افریقہ میں آسکر کے معالج کے ساتھ مل کر علاج کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں اور انہیں قابلِ اعتماد اور مسلسل طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔‘‘
جرمن پاسپورٹ کے حامل ہونے کے باعث آسکر چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس سے ان کے لئے یہاں طبی علاج حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): آسکر چالوپاسکی،مریض، جنوبی افریقہ
"میرے خیال میں ویزا کی ضرورت نہ ہونا ایک دانشمندانہ قدم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم کئی بار یہاں آئیں گے اور واپس جائیں گے۔ یہ صرف شروعات ہے۔ ہم نے بنیادی طور پر تین سے چھ ماہ کا وقت ’کار ٹی تھراپی‘ کی تیاری کے لئے رکھا ہے۔ پھر میں یہاں دو سے تین ہفتے رہوں گا، واپس جاؤں گا اور دوبارہ آؤں گا۔ یہ پورا عمل مسلسل جاری رہے گا۔”
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
جنوبی افریقہ کے کینو چیمپئن آسکر چالوپاسکی علاج کے لئے چین پہنچ گئے
62 سالہ سابق اولمپک کپتان کینسر کے خلاف لڑ رہے ہیں
آسکر شنگھائی کے جدید روِجِن اسپتال میں علاج کروا رہے ہیں
متعدد ممالک میں علاج مشکل قرار دیے جانے کے بعد چین کا انتخاب کیا
روِجِن اسپتال جدید ٹیکنالوجی اور دوستانہ ماحول کے لئےمشہور ہے
ہسپتال میں سبزہ زار، پارک اور روبوٹس مریضوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں
چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی نے علاج تک رسائی آسان بنا دی
جرمن پاسپورٹ کے باعث آسکر کو چین آنے میں سہولت ملی
ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم علاج کا جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے
آسکر ’کار ٹی تھراپی‘ کے ذریعے جدید علاج کی امید رکھتے ہیں


