اقوام متحدہ(شِنہوا)ایک چینی مندوب نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا کے سیاسی فریقوں کی حمایت کرے تاکہ وہ اپنے اختلافات کو دور کریں اور سیاسی اتحاد کی تکمیل کے لئے اتفاق رائے قائم کر سکیں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب سن لی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مغربی اور مشرقی لیبیا کی متعلقہ پارٹیوں سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں اور باقی ماندہ معاملات کو جلدی حل کریں تاکہ قومی انتخابات کے لئے راہ ہموار کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لیبیا میں اقوام متحدہ معاون مشن نے سیاسی عمل کو آگے بڑھانےمیں پیش رفت کی ہے۔لیکن اس کے ساتھ لیبیا کا گہرا سیاسی تنازع ابھی حل نہیں ہوا اور ریاستی اداروں کا متحد نہ ہونا قومی نظم ونسق کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ پارٹیوں کو لازماً سختی سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نافذ کرنا چاہیے،غیر قانونی سمگلنگ کے خاتمے کےلئے مل کر کام کرنا چاہیے اور لیبیا کی سرزمین سے اجرتی فوجیوں، غیرملکی جنگجوؤں اور غیر ملکی افواج کے جلد ازجلد انخلا کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔
انہوں نے لیبیا کی معاشی اور انسانی صورت حال کی بہتری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


