اتوار, دسمبر 21, 2025
ہومتازہ ترینہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے پہلے دن...

ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے پہلے دن ہموار مال برداری

ہائیکو(شِنہوا)ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ (ایف ٹی پی) کے خصوصی کسٹمز نظام کے تحت درآمد کی جانے والی زیرو ٹیرف اشیاء کی مالیت جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے پہلے دن 36 کروڑ یوآن (تقریباً 5 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

ہائیکو کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کسٹمز نظام کی “فرسٹ لائن” کے ذریعے درآمد کی جانے والی اہم اشیاء میں خام تیل اور ہوابازی کا سازوسامان شامل تھا۔

چین کے مین لینڈ میں ‘دوسری لائن’ کے ذریعے فروخت ہونے والا ڈیوٹی فری سامان تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ 90 ہزار یوآن کا تھا۔ یہ اس پالیسی کے تحت ہوا جس میں پراسیس کے دوران مصنوعات کی قیمت میں 30 فیصد یا اس سے زائد اضافی قدر شامل کرنے کی اجازت ہے۔

اس پالیسی کے نتیجے میں 8 لاکھ 8 ہزار یوآن کے محصولات سے استثنیٰ حاصل ہوا جبکہ اہم مصنوعات میں طبی آلات، ادویات اور خوراک شامل تھیں۔

’’فرسٹ لائن‘‘ سے مراد ہائی نان کا بیرونی منڈیوں کے ساتھ رابطہ ہے جبکہ ’’سیکنڈ لائن‘‘ جزیرے اور چین کے مین لینڈ کے درمیان کسٹمز حد کو ظاہر کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!