ہفتہ, دسمبر 20, 2025
ہومتازہ ترینچین کے صوبہ سیچھوان میں پن بجلی کی نصب شدہ صلاحیت 10...

چین کے صوبہ سیچھوان میں پن بجلی کی نصب شدہ صلاحیت 10 کروڑ کلوواٹ سے تجاوز کرگئی

چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں یِن جیانگ پن بجلی گھر کے آخری پیداواری یونٹ کو جمعہ کی صبح پاور گرڈ سے منسلک کرنے کے ساتھ ہی صوبے کی پن بجلی کی کل نصب شدہ صلاحیت 10 کروڑ کلوواٹ کے ریکارڈ کو عبور کر گئی ہے جو ملک کی کل صلاحیت کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔

چین کے مشرق سے مغرب تک بجلی کی منتقلی کے پروگرام میں ایک اہم مرکز کے طور پرسیچھوان ہر سال اپنی پیدا کی گئی بجلی کا تقریباً ایک تہائی صوبے سے باہر کے علاقوں کو فراہم کرتا ہے۔

ریاستی گرڈ سیچھوان الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق 1998 میں دوسرے صوبے کو بجلی کی ترسیل شروع کرنے کے بعد سیچھوان نے چین کے وسطی و مشرقی سمیت دیگر علاقوں کو 19 کھرب کلوواٹ سے زائد صاف توانائی فراہم کی ہے جو کہ جیانگسو، ژے جیانگ اور آنہوئی صوبوں کی بجلی کی کل سالانہ کھپت کے برابر ہے۔

یِن جیانگ پن بجلی گھر سیچھوان کے پین ژی ہوا شہر میں دریائے جن شا پر واقع ہے اور اس کی کل پیداواری صلاحیت 3 لاکھ 90 ہزار کلوواٹ ہے۔ بجلی گھر کے آپریٹر کے چیف انجینئر یان روئی پنگ کے مطابق مکمل صلاحیت کے ساتھ فعال ہونے پر یہ بجلی گھر ہر سال 1.6 ارب کلوواٹ سے زائد صاف توانائی فراہم کرنے کے قابل ہوگا جو 13 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے برابر ہے۔

ہزار دریاؤں کا صوبہ کہلانے والا سیچھوان پن بجلی کے وسائل سے مالا مال ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!