بیجنگ(شِنہوا)چین تمباکو سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے، تمباکو مارکیٹ کے نظم و نسق میں مسلسل بہتری لانے اور قومی مفادات و صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہدف پر مبنی سلسلہ وار اقدامات کرے گا۔
ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جانب سے جاری کردہ ان رہنما اصولوں میں بیرون ملک چینی تمباکو برانڈز کی نقل کے خلاف سخت کارروائی اور چین میں داخل ہونے والے یا یہاں سے گزرنے والی تمباکو کی غیر قانونی مصنوعات کو روکنے کے لئے مضبوط اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔
رہنما اصولوں کے مطابق جعلی تمباکو کی تیاری کے پھیلاؤ یا منتقلی کو روکنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں جس کا مقصد تمباکو سے متعلقہ مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی، نقل و حمل اور ترسیل کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمباکو کی آن لائن غیر قانونی فروخت کا خاتمہ کیا جانا چاہیے اور ایسی مصنوعات کی غیر مجاز تیاری اور فروخت ممنوع ہے۔
ان رہنما اصولوں میں تمباکو سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امدادی میکانزم کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔


