بیجنگ(شِنہوا)چین اپنے ماحولیاتی ضابطے کے مسودے کی ایسی شقوں پر غور کر رہا ہے جن کے ذریعے سمندری ماحولیاتی تحفظ، گہرے سمندر ، قطبی تحقیق اور صحرا زدگی پر قابو پانے کے متعلق شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جا سکے۔
قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور کمیشن کے ترجمان ہوانگ ہائی ہوا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس مسودے کو تیسرے جائزے کے لئے قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے 22 سے 27 دسمبر تک ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ ماحولیاتی تحفظ میں عوامی عدالتوں اور پراسیکیوٹر دفاترکے کردار کی مزید وضاحت کرتا ہے، ماحولیاتی کریڈٹ نگرانی نظام کو بہتر بناتا ہے اور کریڈٹ بحالی کے لئے شقوں کو شامل کرتا ہے۔
یہ فصلوں کی باقیات، گرے ہوئے پتوں اور دیگر مواد کو کھلے عام جلانے کے انتظام کے قواعد کو بہتر بناتا ہے اور ٹھوس فضلے کے بین الصوبائی منتقلی کے قواعد کو مزید سخت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ گردشی معیشت کو فروغ دینے کے لئے ادارہ جاتی اقدامات کو مزید مستحکم کرتا ہے اور ماحولیاتی نقصان کے معاوضے کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔


