ہفتہ, دسمبر 20, 2025
ہومانٹرنیشنلسابق عراقی صدر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین منتخب

سابق عراقی صدر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین منتخب

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے سابق عراقی صدر بارہام احمد صالح کو اقوام متحدہ کا اگلا ہائی کمشنر برائے مہاجرین منتخب کر لیاہے جو اٹلی کے فلیپو گرانڈی کی جگہ لیں گے۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صالح کے انتخاب کا خیرمقدم کیا جو یکم جنوری 2026 سے پانچ سال کی مدت کے لئے ہائی کمشنر کے عہدے پر کام کریں گے۔

بیان کے مطابق صالح نے 2018 سے 2022 تک عراقی صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کا عراق اور کردستان خطے میں حکومتی عہدوں پر تین دہائیوں سے زائد عرصے تک کام کرنے کا تجربہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!