ہفتہ, دسمبر 20, 2025
ہومتازہ ترینمنتظمین کے تحفظات، سکاٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں...

منتظمین کے تحفظات، سکاٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگریز تبدیل

یو ایس اوپن جونیئر اور برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپس کے بعد سکاٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگریز کو تبدیل کردیا گیا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں نے قومیت تبدیل کرنے کی پیشکش ٹھکرا تے ہوئے یو ایس اوپن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے جبکہ برٹش اوپن اور سکاٹش اوپن جونیئر کے ڈراز میں نام ابھی تک شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 28 دسمبر سے سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں شروع ہونیوالی سکاٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے منتظمین نے بھی عمروں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگریز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی تین علی سسٹرز سمیت 17 پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں انٹریز جمع کرائی ہیں، ایک درجن سے زائد کھلاڑیوں کی جمعرات کو امریکا اور انگلینڈ روانگی طے تھی تاہم پاکستان سکواش فیڈریشن کے غیر اعلانیہ فیصلہ کے بعد ان کھلاڑیوں نے اپنے ٹکٹ منسوخ کرادئیے ہیں۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کے والدین اور سرپرستوں نے قومی فیڈریشن کے فیصلے پرعمل کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم مقابلوں سے دستبرداری کے نتیجہ میں شدید مالی نقصانات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!