پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و باصلاحیت گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک عجیب وغریب انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فجر کی نماز کے وقت ایک دھن نصیب ہوئی جب میں اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے شدید جذباتی کیفیت میں تھیں۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے فجر کی نماز ادا کی اور اسوقت خود کو بہت کمزور محسوس کر رہی تھی، میں اپنی امی کو یاد کر رہی تھی اور انکی چند چیزیں دیکھ کر دل چاہ رہا تھا کہ کاش میں انہیں گلے لگا سکوں، فجر کے بعد میں نے سونے کی کوشش کی لیکن آنکھوں سے آنسو مسلسل بہہ رہے تھے، میں جیسے ہی کوئی دھن یا خیال ذہن میں آتا ہے، فوراً اسے ریکارڈ کر لیتی ہوں، چاہے آواز مکمل نہ بھی ہو، صبح تقریباً 6 بجے میری امی کیلئے چند بول اور ایک دھن میرے ذہن میں آئی جسے میں نے فورا ریکارڈ کر لیا، فی الحال میں اسکے بول ظاہر نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تو اسی دوران میری امی بیمار ہو گئیں، میں زیادہ تر کام میں مصروف رہتی تھی اور ان کیساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکی، وہی تھیں جو مجھے شوز پر بھیجتی تھیں، مگر وہ انکی زندگی کے آخری دن تھے۔


