5سال سے بند جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے پلانٹ کی بحالی سے تقریبا 200 ارب ڈالر کی سالانہ بچت ،سالانہ ٹیکس مد میں ہر سال 3ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ پلانٹ کی فعالیت سے 5ہزار کے قریب بالواسطہ و بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا، مقامی پروڈکشن میں اضافے سے ساڑھے 7لاکھ سے زائد گھرانوں کی توانائی ضروریات پوری ہوسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق پلانٹ فعال ہونے سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی 2 ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔


