امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردئیے ہیں جس کے بعد بل قانون بن گیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہائوس اینا کیلی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک ایسے بل پر دستخط کئے ہیں جو امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرتا ہے، بل امریکا کے ”پیس تھرو سٹرینتھ ایجنڈا”اور”گولڈن ڈوم” کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کیلئے فنڈز فراہم کرتا ہے۔
قانون سازوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ آنیوالے سال کیلئے ملکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجیحی علاقوں کا تعین کرتا ہے۔


