ہفتہ, دسمبر 20, 2025
ہومانٹرنیشنلجرمنی، اسرائیل کیساتھ میزائل دفاعی نظام کے معاہدہ میں توسیع کی منظوری

جرمنی، اسرائیل کیساتھ میزائل دفاعی نظام کے معاہدہ میں توسیع کی منظوری

،جرمنی نے اسرائیل کیساتھ ایرو تھری میزائل دفاعی نظام کے معاہدہ میں مزید توسیع کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد جرمنی اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی برآمدی معاہدہ مکمل کرنیوالا شراکت دار بن گیا ہے۔

جرمن پارلیمنٹ نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کے توسیعی معاہدہ کیلئے 3.1 ارب ڈالر کی منظوری دی جس کے بعد اس دفاعی ڈیل کی مجموعی مالیت تقریباً 6.5 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزارتِ فاع کے مطابق معاہدہ تقریباً دو سال قبل طے پانیوالے ابتدائی معاہدہ کا تسلسل ہے جس کی مالیت 3.5 ارب ڈالر تھی۔

وزارتِ دفاع نے کہا کہ ایرو تھری میزائل سسٹم کا نیا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائیگا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!