جمعرات, دسمبر 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی اداکار عامر خان کے دستاویزی فلم ستاروں کے ستارے کا ٹریلر...

بھارتی اداکار عامر خان کے دستاویزی فلم ستاروں کے ستارے کا ٹریلر جاری

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان اپنے دستاویزی فلم ستاروں کے ستارے کا ٹریلر جاری کرکے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جو مشہور فلم ”ستارے زمین پر” میں نظر آنیوالے خصوصی صلاحیتوں کے حامل اداکاروں کے والدین کے حقیقی زندگی کے سفر پر مبنی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عامر خان نے فلم پر کام کرنیوالے سپیشل بچوں کا کردار ادا کرنیوالے اداکاروں کے والدین کو حقیقی ستارے قرار دیا کیونکہ اس سے ایک گہری جذباتی اور سچائی پر مبنی فلم کا تاثر قائم ہوا ہے، ایک اداکار کے والدین کی آواز سے شروع ہونیوالے ستاروں کے ستارے کے ٹریلر میں معاشرے میں معذوری سے متعلق پائی جانیوالی بے چینی کا اظہار ہے اور کہا گیا ہے کہ ہمارے ملک میں لوگ سپیشل بچوں کو چھپا کر رکھتے ہیں، اسکو آپ پردے پر دکھائیں گے تو کون ہی دیکھے گا، دلوں کو چھونے والی آواز کے بعد ٹریلر میں ہلکا سا مزاح شامل کرتے ہوئے والدین کی ذاتی کہانیاں شامل کی گئی ہیں اور وہ اپنی شادی اور محبت کی داستان بیان کر رہے ہیں، اسی طرح فضا اسوقت مزید سنجیدہ ہوجاتی ہے جب والدین کھل کر اس لمحے کے بارے میں بات کرتے ہیں جب انہیں احساس ہوا کہ انکے بچے دوسروں سے مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں لیکن اپنی جدوجہد بھی بیان کر رہے ہیں۔

عامر خان کی دستاویزی فلم معاشرے کی اس سماجی منافقت کو بھی بے نقاب کرتی ہے جہاں سماج، ڈاکٹر، اساتذہ سمیت سب آپکو کمتر محسوس کرواتے ہیں کیونکہ ایک کہانی بتائی گئی ہے جہاں والدین کو مشورہ دیا گیا کہ روایتی رسومات اور دعائوں سے انکے بچے کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے، فلم جہاں دل خراش لمحات کو اجاگر کر رہی ہے وہیں معاشرے میں پائی جانیوالی طاقت اور حوصلے کی ایک کہانی بھی ہے جس میں والدین پرعزم ہیں اور کہتے ہیں آپ امید نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ جس دن آپ نے امید چھوڑ دی تو سب کچھ ختم ہو جائیگا اور اس میں آپکے بچے اور آپکی اپنی زندگی شامل ہے، ستاروں کے ستارے عامر خان کی کاش کو بھی سراہتے ہیں اور اپنے بچوں پر بھی فخر کرتے محسوس ہوتے ہیں، ٹریلر میں عامر خان اور بچوں کیساتھ گرم جوشی کے لمحات اور ہلکا پھلکا مذاق بھی دکھایا گیا ہے، عامر خان اس حوالے سے کہتے ہیں کہ ایک بالکل نئی دنیا کھل جاتی ہے، ہمارے بچوں کیساتھ بھی سب کچھ ممکن ہے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اصل ہیرو والدین ہی ہیں، عامر خان کی دستاویزی فلم ستاروں کے ستارے 19 دسمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!