جمعرات, دسمبر 18, 2025
ہومتازہ ترینمین لینڈ کی سوشل میڈیا ایپ پر تائیوان کی پابندی سیاسی جوڑ...

مین لینڈ کی سوشل میڈیا ایپ پر تائیوان کی پابندی سیاسی جوڑ توڑ ہے، چین

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کے حکام کی طرف سے مین لینڈ کی مقبول سوشل میڈیا ایپ ریڈ نوٹ پر پابندی ’’دوہرے معیار‘‘ پر مبنی سیاسی جوڑ توڑ کی ایک واضح مثال ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈیموکریٹک پراگریسیو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی "دھوکہ دہی سے نمٹنے ” کی مبینہ کوشش محض ایک بہانہ ہے جس کے پوشیدہ مقاصد ہیں اور اصل مقصد "تائیوان کی آزادی” حاصل کرنا ہے۔

ڈی پی پی کے حکام پر تنقید کرتے ہوئے ژو فینگ لیان نے کہا کہ ان کے اس اقدام نے آبنائے تائیوان کے دونوں جانب تبادلے کے ذرائع بند کر دیئے اور تائیوان کے رہائشیوں خاص طور پر نوجوان نسل کی معلومات تک رسائی اور سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حق کو چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نے جزیرے پر لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں میں شدید عدم اطمینان اور مخالفت پیدا کر دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!