بدھ, دسمبر 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹیوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نانی والا نے ضمانت کیلئے عدالت...

یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نانی والا نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

معروف یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نانی والا بھی ضمانت کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اور آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی، درخواست ضمانت بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے دائر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تفتیش میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!