بدھ, دسمبر 17, 2025
ہومپاکستانبہاولپور، مچھلی فروش پر تشدد کرنیوالے 3 پیرا فورس اہلکار معطل

بہاولپور، مچھلی فروش پر تشدد کرنیوالے 3 پیرا فورس اہلکار معطل

ہاولپور میں مچھلی فروش پر تشدد کرنیوالے پیرا فورس کے 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک روز قبل تجاوزات کے الزام میں پیرا فورس کے اہلکاروں نے مچھلی فروش کو دفتر لے جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

واقعے کا علم ہونے پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تشدد میں ملوث 3 پیرا فورس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال اور شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنا ناقابل برداشت ہے، اہلکاروں کو انکوائری میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مچھلی فروش پر تشدد ثابت ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!