چین کے صوبے فو جیان کے علاقے شاشیان میں اتوار کے روز پہلی بار عالمی تخلیقی اسنیکس مقابلہ منعقد ہوا جس میں روایتی ذائقوں اور جدید کھانوں کے تخلیقی انداز کی بھرپور جھلک پیش کی گئی۔
مختلف ممالک کے پیشہ ور شیفس نےتھائی اناناس رائس، مراکشی چکن رولز، ایرانی زعفرانی چاول سمیت عالمی ذائقوں کی ایک شاندار ضیافت پیش کی اور شاشیان کی بھرپور کھانوں کی ثقافت کے بارے میں اپنے تاثرات بھی بیان کئے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): حماد ظہیر، شیف، پاکستان
‘‘میری رائے میں یہ واقعی شاندار ہے کیونکہ یہاں آپ مختلف ممالک، مختلف ثقافتوں اور مختلف کھانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملتے ہیں۔ ہم نے یہاں (شاشیان) کا مقامی کھانا بھی چکھا جو بہت زبردست تھا۔ اسی طرح ہم آپس میں مل کر فیوژن ڈشز (مختلف ذائقوں اور پکوانوں کا امتزاج) بھی تیار کرتے ہیں۔’’
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): محسن، شیف، لاؤس
‘‘شاشیان کا کھانا واقعی بہت مزیدار ہے۔ یہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ صحت بخش بھی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ملک کے کھانوں کے بارے میں جانیں۔’’
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): صفاء، شیف، مراکش
‘‘میں نے بہت سے شیفس کے ساتھ مقابلہ کیا اور وہ سب شاندار تھے۔ واقعی یہ ایک بہترین تجربہ رہا۔ مجھے بہت پسند آیا۔’’
شاشیان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
شاشیان میں پہلی بار عالمی تخلیقی اسنیکس مقابلے کا انعقاد کیا گیا
مقابلہ دنیا بھر کے روایتی ذائقوں اور جدید کھانوں کی جھلک پیش کرتا ہے
مختلف ممالک سے پیشہ ور شیفس نے اس مقابلے میں حصہ لیا
تھائی اناناس رائس، مراکشی چکن رولز اور ایرانی زعفرانی چاول پیش کئے گئے
شیفس نے شاشیان کی بھرپور کھانوں کی ثقافت پر اپنے تاثرات دئیے
پاکستانی شیف حماد ظہیر نے فیوژن ڈشز بنانے کا تجربہ بیان کیا
لاؤس کے محسن نے شاشیان کے کھانوں کو مزیدار اور صحت بخش قرار دیا
مراکش کی صفاء نے مقابلے کو ایک شاندار اور یادگار تجربہ بتایا
مقابلہ عالمی کھانوں کے تبادلے اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا ذریعہ بنے گا


