پیر, دسمبر 15, 2025
ہومپاکستاننادرا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ فنگر پرنٹس...

نادرا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ فنگر پرنٹس کا تکنیکی مسئلہ حل

محکمہ پاسپورٹس نے نادرا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ فنگر پرنٹس کا تکنیکی مسئلہ حل کرلیا۔

جاری بیان میں ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں جسے حل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے بآسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے، تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹس شہریوں کی آسانی کیلئے ہر ممکن و جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!