جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومتازہ ترینچینی کار ساز کمپنی چھانگ آن نے 3 کروڑ ویں گاڑی کی...

چینی کار ساز کمپنی چھانگ آن نے 3 کروڑ ویں گاڑی کی تیاری کا سنگ میل عبور کر لیا

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چائنہ چھانگ آن آٹوموبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بدھ کے روز اپنی 3 کروڑ ویں گاڑی کی پروڈکشن لائن سے اترنے کا اعلان کیا جو کہ 2 کروڑ گاڑیوں کا سنگ میل عبور کرنے کے صرف 4 سال بعد حاصل کیا گیا۔

3 کروڑ ویں گاڑی اواتر 12 سیڈان ہے، جو چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں واقع کمپنی کی اواتر سمارٹ فیکٹری میں تیار کی گئی۔ ’’اواتر‘‘ چھانگ آن کا الیکٹرک گاڑیوں کا ایک پریمیم برانڈ ہے۔

کمپنی کے چیئرمین ژو ہوا رونگ نے بتایا کہ کمپنی کو پہلی ایک کروڑ گاڑیاں بنانے میں 30 سال لگے، دوسری ایک کروڑ گاڑیاں بنانے میں مزید 7 سال اور تیسری ایک کروڑ گاڑیاں بنانے میں صرف 4 سال سے کچھ زیادہ عرصہ لگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تیز رفتار ترقی چین کی آٹو صنعت میں خودمختار اختراع اور بڑے پیمانے پر ترقی کے مضبوط رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

29 جولائی 2025 کو سابق چھانگ آن آٹوموبائل اور دیگر کمپنیوں کی تنظیم نو کے ذریعے قائم ہونے والی چائنہ چھانگ آن آٹوموبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ آج چین کی مرکزی زیرانتظام 3 ریاستی آٹوموٹو کمپنیوں میں شامل ہے۔

کمپنی برقی گاڑیوں، جدید رابطہ کاری اور سمارٹ ٹیکنالوجی کی جانب اپنی تبدیلی کی رفتار مزید تیز کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!