جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانپاکستان، برطانیہ میں ماحولیاتی تبدیلی شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے

پاکستان، برطانیہ میں ماحولیاتی تبدیلی شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا جبکہ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بری طرح متاثر، سیلابوں سے ہونیوالا نقصان جی ڈی پی کا بڑا حصہ ہے۔

بدھ کو منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ نے معاہدے پر دستخط کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں پاکستان اور برطانیہ کئی سالوں سے تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بہت برے طریقے سے متاثر ہو رہا ہے، سیلابوں میں 4700 افراد جاں بحق ہو چکے، 17 ہزار افراد زخمی یا معذور اور 4 کروڑ افراد بے گھر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابوں سے ہونیوالا نقصان ہمارے جی ڈی پی کا بہت بڑا حصہ ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔

اس موقع پر برطانوی وزیر نے کہا کہ برطانیہ، پاکستان گرین کمپیکٹ معاہدہ ماحولیات کے لئے اہمیت کا حامل ہے، چاہتے ہیں دونوں ممالک پروگرام کے تحت مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے معاہدے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!