جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانلاہور، 11 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا اوباش وین ڈرائیور گرفتار

لاہور، 11 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا اوباش وین ڈرائیور گرفتار

لاہور پولیس نے 11 سالہ بچی کو ہراساں و تنگ کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹائون کشمالہ فاروق کو سپیشل ٹاسک سونپا تھا جس پر ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد بازار میں اوباش کو ٹریس کیا۔

اے ایس پی ماڈل ٹائون کشمالہ فاروق کے مطابق بچی وین میں سکول سے لیاقت آباد گھر واپس آ رہی تھی کہ اوباش حنیف نے وین میں بچی سے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنا شروع کر دیا، بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

بروقت کاروائی پر ایس پی شہربانو نقوی نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو ہراساں اور تنگ کرنے پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!