چین کے شہر چھنگ ڈو میں 800 مربع میٹر رقبے پر محیط "روبوٹ ورلڈ” شاپنگ مال کا افتتاح کیا گیا ہے جو چین میں روبوٹکس اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک منفرد مرکز کے طور پر سامنے آیا ہے۔
اس مال میں دنیا بھر سے آئے 120 سے زائد روبوٹوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہاں رقص کرنے والے ہیومنائیڈ روبوٹس، قلابازیاں لگانے والے روبوٹ، بحالی کے لیے استعمال ہونے والے ایکسو اسکیلیٹن سوٹس، کافی بنانے والے روبوٹ، اور یہاں تک کہ چینی تانگ عہد (618 تا 907) کے مشہور شاعر ڈو فو کی شکل و صورت میں تیار کیا گیا ہیومنائیڈ روبوٹ بھی موجود ہے۔ یہ مقام درحقیقت اسمارٹ زندگی کے مستقبل کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔
چھنگ ڈو ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
——————————–
آن سکرین ٹیکسٹ:
چھنگ ڈو میں چین کا پہلا ہیومنائیڈ روبوٹ شاپنگ مال قائم
"روبوٹ ورلڈ” میں دنیا بھر کے 120 سے زائد جدید روبوٹوں کی نمائش
یہ 800 مربع میٹر پر پھیلا اسمارٹ ٹیکنالوجی کا منفرد مرکز ہے
ناچتے ہیومنائیڈ، قلابازیاں لگاتے روبوٹ سب کی توجہ کا مرکز
کافی بنانے والے روبوٹوں اور بحالی کے جدید ایکسو اسکیلیٹن بھی شامل
تانگ عہد کے شاعر ڈو فو جیسا ہیومنائیڈ روبوٹ بھی پیشِ نظر


