پیر, دسمبر 8, 2025
ہومتازہ ترینچین کے چھونگ چھنگ اور میانمار کے یانگون کے درمیان نیابراہ راست...

چین کے چھونگ چھنگ اور میانمار کے یانگون کے درمیان نیابراہ راست فضائی روٹ قائم

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ اور میانمار کے شہر یانگون کو ملانے والی براہ راست فضائی سروس شروع کر دی گئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور کاروباری تبادلوں میں اضافہ متوقع ہے۔

یہ روٹ چائنہ ویسٹ ایئر کے زیرِ انتظام ایئر بس اے 320 کے ذریعے شروع کیا گیا ہے اور یہ دوطرفہ پروازیں پیر اور جمعہ کو چلائی جائیں گی۔

یانگون جانے والی پروازیں بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح نو بجکر 35 منٹ پر چھونگ چھنگ کے جیانگ بے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگی اور مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجکر 20منٹ پر یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے گی۔ واپسی کی پروازیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر سوا بارہ بجے یانگون سے روانہ ہوں گی اور بیجنگ کے وقت کے مطابق سہ پہر پونے چار بجے چھونگ چھنگ پہنچے گی۔

چین میں میانمار کے سفیر تن ماؤنگ سوے نے کہا کہ اس فضائی روٹ کا آغاز چین۔ میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

ویسٹ ایئر کے چیئرمین وانگ کے نے کہا کہ یہ نئی سروس بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی حمایت کے لئے کمپنی کی کوششوں اور چھونگ چھنگ کو کھلے پن کے لئے اندرون ملک مرکز کے طور پر ترقی دینے میں اس کے کردار کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

فی الحال چھونگ چھنگ کے جیانگ بے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بین الاقوامی اور علاقائی مقامات کے لئے 36 مسافر فضائی روٹس شروع کئے ہیں، جن پر ہفتہ وار 190 سے زائد پروازیں چلتی ہیں جو چھونگ چھنگ کو شمالی امریکہ، یورپ، اوشیانا، مشرق وسطیٰ، شمال مشرقی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے شہروں سے جوڑتی ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!