پیر, دسمبر 8, 2025
ہومتازہ ترینچین نے ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے کامیاب انتخابات کو...

چین نے ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے کامیاب انتخابات کو اہم سنگ میل قرار دے دیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی 8 ویں مدت کی قانون ساز کونسل (لیگ کو) کے کامیاب انتخابات خطے میں اعلیٰ معیار کی جمہوریت کے مزید استحکام اور ترقی کے لئے ایک اہم کامیابی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابات کامیابی کے ساتھ محفوظ، منظم اور ہموار انداز میں منعقد ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی کمیٹی کے ذیلی شعبوں، فنکشنل حلقوں اور جغرافیائی حلقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ہانگ کانگ میں عوامی جذبات کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی انتخابات مہم کے مرحلے میں داخل ہوئے، تائی پو کے علاقے میں اچانک آتشزدگی کے واقعے نے ہانگ کانگ کو شدید صدمے سے دوچار کیا۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت، معاشرے کے مختلف حلقوں اور ووٹرز کی ٹھوس کوششوں کے باعث انتخابات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہانگ کانگ کے معاشرے کے اتحاد، حوصلے اور عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ’’محب وطن افراد کی طرف سے ہانگ کانگ کا انتظام چلانے‘‘ کے اصول کے مکمل نفاذ کے تحت نئےانتخابی نظام کی ترقی اور طاقت اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون ساز کونسل کے نئے منتخب ہونے والے تمام ارکان محب وطن ہیں جو اپنے ملک اور ہانگ کانگ سے محبت کرتے ہیں اور برادری کی خدمت کے لئے اہل، پرعزم اور لگن رکھتے ہیں۔ انہیں ووٹرز کی وسیع پذیرائی اور حمایت حاصل ہوئی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!