پیر, دسمبر 8, 2025
ہومپاکستانپنجاب حکومت کا ایک اور تاریخی فیصلہ، پہلی بار تیتر کے شکار...

پنجاب حکومت کا ایک اور تاریخی فیصلہ، پہلی بار تیتر کے شکار کیلئے 80 شکار گاہیں مختص

پنجاب حکومت نے ایک اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں پہلی بار تیتر کے شکار کیلئے 80 شکار گاہیں مختص کردی ہیں، حکومت کی جانب سے اس سال ایک جامع اور نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد مقامی کمیونٹیز کو فیصلہ سازی، نگرانی اور تحفظ کے عمل کا مرکزی حصہ بنانا ہے۔

پالیسی کے مطابق قانونی شکار اور ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونیوالی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی برادریوں کو دیا جائیگا جبکہ غیر قانونی شکار خصوصا اڑیال اور چنکارہ کے بارے میں مستند اطلاع دینے والے کو 10 ہزار روپے انعام دیاجائیگا، پنجاب میں تیتر کا شکار صرف اتوار کے روز مخصوص نوٹیفائیڈ جگہوں پر اور لائسنس یا پرمٹ کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔

چیف وائلڈ لائف رینجر پنجاب مبین الٰہی کے مطابق سالٹ رینج میں جنگلی حیات اور فطری ماحول کے امتزاج سے ایک بڑی ایکو ٹورازم کی صلاحیت موجود ہے جسے مربوط انتظام کیساتھ بین الاقوامی سطح تک لایا جا سکتا ہے،80 شکارگاہوں میں محدود تعداد میں شکار پرمٹس نیلام جبکہ کمیونٹیز سے باضابطہ درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں، یہ اقدامات چیف منسٹر کمیونٹی کنزرویشن پروگرام کا حصہ ہیں جس کے تحت افزائش، ری وائلڈنگ اور مقامی منصوبوں کیلئے فنڈز بھی فراہم کیے جائینگے، اس سال اڑیال کی بین الاقوامی ٹرافی ہنٹنگ کی 16 ٹرافیاں نیلام ہو چکی ہیں اور غیر ملکی شکاریوں نے سالٹ رینج میں جنگلی سور اور تیتر کے شکار میں خاص دلچسپی ظاہر کی ہے، بہتر افزائش کی صورت میں مستقبل میں پرمٹس کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے، حکومت کی جانب سے 15 ایکو لاجز بھی مقامی گروپوں کے حوالے کئے جائینگے تاکہ سیاحت، قدرتی راستوں اور ماحولیاتی سرگرمیوں سے سال بھر آمدنی کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔

دوسری جانب سالٹ رینج کی مختلف برادریوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی بھی صورت شکار کی اجازت نہیں دینگے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!