پیر, دسمبر 8, 2025
ہومتازہ ترینچین نے لانگ مارچ-8 اے راکٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا...

چین نے لانگ مارچ-8 اے راکٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا نیا گروپ مدار میں بھیج دیا

وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا)چین نے جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان سے لانگ مارچ-8 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا گروپ خلا میں بھیج دیا ہے۔

راکٹ نے ہائی نان کمرشل سپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے ہفتے کی دوپہر 3 بجکر53 منٹ پر پرواز بھری۔ اس نے کامیابی کے ساتھ نچلے مدار والے 14 ویں گروپ کے انٹرنیٹ سیٹلائٹس پہلے سے مقررہ مدار میں پہنچا دیئے۔

چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ لانگ مارچ-8 اے راکٹ کی لمبائی 50.5 میٹر ہے اور اس کا وزن 371 ٹن ہے۔ یہ 700 کلومیٹر کی بلندی پر سورج سے ہم آہنگ مدار میں 7 ٹن تک بوجھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

راکٹ نے اس سال فروری میں اپنی پہلی پرواز مکمل کی اور تب سے یہ ہائی ڈینسٹی لانچ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

یہ مشن لانگ مارچ-8 سیریز کے راکٹ کے لئے پہلا موقع ہے جب اس نے اپنا بنیادی ایندھن روایتی تیل پر مبنی راکٹ کیروسین سے کوئلہ پر مبنی راکٹ کیروسین میں تبدیل کیا ہے۔

نیا ایندھن ماحول دوست ہے، ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل میں آسان جبکہ زیادہ کفایتی ہے۔ اس کی کارکردگی روایتی تیل پر مبنی راکٹ کیروسین کی طرح مستحکم اور قابل اعتماد رہتی ہے، جو بعد میں ہونے والے ہائی فریکوئنسی لانچ مشنز کے لئے "گرین طاقت” کی بنیاد قائم کر سکتا ہے۔

ہفتے کے مشن کے ساتھ ہی لانگ مارچ-8 اے راکٹ کی یہ 5 ویں پرواز اور لانگ مارچ راکٹ سیریز کی 612 ویں پرواز بھی بن گئی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!