پیر, دسمبر 8, 2025
ہومتازہ ترینچین کا کھپت میں اضافے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو...

چین کا کھپت میں اضافے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے کا اعلان

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ چین کھپت میں بھرپور اضافہ جاری رکھے گا اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دے گا تاکہ ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔

یہ اقدام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہے جو 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کی تیاری کے لئے دی گئی ہیں، جن میں مضبوط داخلی مارکیٹ کو چینی جدیدیت کے لئے سٹریٹجک بنیاد کے طور پر متعین کیا گیا ہے۔

وانگ نے شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کو ایک نہایت وسیع مارکیٹ کا فائدہ حاصل ہے، جس کی آبادی 1.4 ارب سے زائد ہے۔ اعلیٰ معیار کی زندگی کے حصول میں عوام کی متنوع ضروریات مسلسل بڑھ رہی ہیں، جو زبردست کھپت کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق کھپت کے ماحول کی تشکیل اور اعلیٰ معیار کی اشیائے صرف اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کی کوششوں کو اجاگر کیا، جو مضبوط داخلی مارکیٹ کی تعمیر اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کریں گی۔

وزیر نے کہا کہ چین خدمات کی کھپت کے حوالے سے مارکیٹ میں رسائی کو آسان بنانے اور کاروباری شعبوں کے انضمام پر توجہ دے گا اور کھپت کے نئے محرکات جیسے کروز سفر اور کھیلوں کے ایونٹس میں وسائل کی فراہمی کرے گا۔

اشیاء کی کھپت کے حوالے سے وانگ نے کہا کہ چین کامیاب کھپت کو فروغ دینے والی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ عوام کو زیادہ ٹھوس فوائد حاصل ہوں۔ ملک بڑے پائیدار سامان کی کھپت کو فروغ دے گا، پورے صنعتی نظام میں گاڑیوں کی کھپت کو بڑھائے گا اور جدید گھریلو آلات کی کھپت کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین ماحول دوست اور سمارٹ مصنوعات جیسے شعبوں میں بھی کھپت کی صلاحیت حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران چین نے مسلسل اپنی مارکیٹ کو دنیا کے لئے کھولا ہے جو تقریباً 80 ممالک اور خطوں کے لئے سب سے بڑی برآمدی منزل بن گیا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!