جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومتازہ ترینچین میں روزگار بڑھانے کی خاطر کام کے بدلے امدادی پروگراموں پر...

چین میں روزگار بڑھانے کی خاطر کام کے بدلے امدادی پروگراموں پر 35.5 ارب یوآن خرچ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات (این ڈی آر سی) نے بتایا ہے کہ سال 2025 میں مرکزی حکومت کے بجٹ سے کام کے بدلے امدادی پروگراموں کے لئے 35.5 ارب یوآن (تقریباً 5 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی۔ ان پروگراموں کے تحت کم آمدنی والے طبقے کے لئے 11 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

چین کے اعلیٰ معاشی منصوبہ ساز ادارے این ڈی آر سی نے کہا کہ ان پروگرامز، جن کی زیادہ تر توجہ دیہی علاقوں اور شہری-دیہی مربوط ترقی پر مرکوز ہے، نے خصوصی طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو نافذ کیا ہے، جن میں گاؤں کی سڑکوں اور گلیوں کو مضبوط کرنا، آبپاشی اور نکاسی کے نظام کو صاف کرنا اور پانی ذخیرہ کرنے کے تالاب بنانا وغیرہ شامل ہے۔

این ڈی آر سی نے مزید کہا کہ مقامی آمدنی اور ملازمتوں میں اضافے کے لئے یہ پروگرامز بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہے ہیں اور مقامی خطوں میں سرمایہ کاری کی ترقی کو فروغ دےرہے ہیں۔

مرکزی حکومت اس سال کام کے بدلے 7 ہزار سے زیادہ امدادی پروگرامز نافذ کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ ان پروگرامز پر عملدرآمد کے دوران مزدوروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مضبوط بنانے کے لئے تربیت فراہم کی جائے گی۔

کام کے بدلے امدادی پروگرام اس معاون پالیسی کو کہتے ہیں جس میں حکومت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرتی ہے اور جو لوگ ایسے منصوبوں پر کام کرتے ہیں انہیں معاوضہ دیا جاتا ہے، اس طرح براہ راست امداد کی جگہ یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!