ایف آئی اے نے سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کے انکشاف پر 58 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ متن کے مطابق ملزمان نے جعلی دستاویزات پر گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک سیکیورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹر، ڈرائیور اور ٹیوب ویل آپریٹر کی نوکریاں حاصل کیں، ملزمان کو صوبائی میرٹ کوٹہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


