جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ، سموگ تدارک کیس، ڈی جی پی ایچ اے کو درختوں...

لاہور ہائیکورٹ، سموگ تدارک کیس، ڈی جی پی ایچ اے کو درختوں کی کٹائی معاملے پر خصوصی ٹیم مقرر کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ڈی جی پی ایچ اے کو درختوں کی کٹائی کے معاملے پر خصوصی ٹیم مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ درختوں کی کٹائی بند ہونی چاہئے، فضائی معیار میں بہتری آئی ہے، بڑی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون اچھا اقدام ،جاری رہنا چاہئے۔

جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درختوں کی کٹائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ درختوںکی کٹائی کی تصاویر موجودہیں، ایسے نہیںچل سکتا، اب کٹائی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے خصوصی ٹیم مقرر کریں اور درختوں کی کٹائی کے معاملے کی انکوائری کریں، پی ایچ اے درختوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کیلئے پالیسی سے متعلق رپورٹ دے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے اور محکمہ ماحولیات کی ٹیم تحفظات کا اظہارکرنے والے لوگوں سے بات کرکے انہیں منصوبوں کے فوائد سے آگاہ کرے۔

عدالت نے متعلقہ محکموں سے پیشرفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے کہا کہ فضائی معیار میں بہتری آئی ہے، بڑی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون اچھا اقدام ہے جو جاری رہنا چاہئے۔

بعدازاں عدالت نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!