جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹلندن، دل والے دلہنیا لے جائینگے کے مرکزی کرداروں راج اور سمرن...

لندن، دل والے دلہنیا لے جائینگے کے مرکزی کرداروں راج اور سمرن کا مجسمہ لیسٹر سکوائر میں نصب

سدا بہار اور انڈین سنیما گھروں پر ریکارڈ بنانے والی ادیتیہ چوپڑا کی کلاسک فلم ”دل والے دلہنیا لے جائینگے” کے مرکزی کرداروں راج(سپر سٹار شاہ رخ خان) اور سمرن (کاجول) کا لائف سائز برانز مجسمہ لندن کے معروف لیسٹر سکوائر میں نصب کردیا گیا ہے جس نے ایک بار پھر راج اور سمرن کی یادیں تازہ کر دیں۔

مجسمہ فلم کی مقبولیت اور طویل مدتی اثر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نصب کردیا گیا۔ خصوصی تقریب میں شاہ رخ خان اور کاجول نے سرپرائز شرکت کر کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جہاں شائقین نے ایک بار پھر دونوں کی آن سکرین کیمسٹری کو بھرپور سراہا۔

اس موقع پر کاجول ہلکے رنگ کی دلکش ساڑھی میں بیحد خوبصورت نظر آئیں، جبکہ شاہ رخ خان روایتی سیاہ سوٹ میں سب کی توجہ کامرکز بنے، دونوں نے اپنے مجسموں کیساتھ تصاویر بنوا کر فلم کے 30 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔

شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں فلم کے عالمی اثر اور مداحوں کی محبت کا خصوصی ذکر کیا اور اپنی مشہور فلمی لائن دہراتے ہوئے لکھا کہ بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں، سینیورٹا!، راج اور سمرن کا برانز مجسمہ لندن کے لیسٹر سکوائر میں نصب ہوتے دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی، یہ پہلا بھارتی فلمی مجسمہ ہے جو سینز ان دی سکوائر ٹریل میں شامل کیا گیا ہے، برطانیہ کے تمام لوگوں کا دلی شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا، لندن آئیں تو ضرور راج اور سمرن سے ملنے آئیں تاکہ فلم کیساتھ مزید خوبصورت یادیں بنا سکیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!