بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر چھانے کا ہنر آتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتے ہیں حال ہی میں وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی بہترین بیٹنگ فارم میں ہیں جبکہ فیلڈ پر بھی انکے انداز وائرل ہو رہے ہیں، میچ میں ایک وکٹ گرنے پر وہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مشہور ناگن ڈانس کر رہے تھے کہ کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا اور جسے دیکھ کر شائقین بھی لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے ایک بار پھر پرانا ویرات کوہلی کی واپسی کا جشن منایا۔
رائے پور میں کھیلے گئے میچ کے دوران پانچویں اوور میں کوئنٹن ڈی کوک کو ارشدیپ سنگھ نے پویلین کی راہ دکھائی تو ویرات کوہلی خوشی میں ناگن ڈانس کرتے دکھائی دئیے ۔


