ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومپاکستاندہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے قبل مذاکرات ضروری ہیں، بیرسٹر سیف

دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے قبل مذاکرات ضروری ہیں، بیرسٹر سیف

رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے قبل ایک بار مذاکرات ضروری ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے بذریعہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر سے بات کا فیصلہ کیا تھا، میں اس مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھا، رائے تھی کہ مسئلہ بات چیت سے حل ہو تو یہ بہتر آپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ میرا آج بھی یہی موقف ہے کہ مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مذاکرات کے باوجود باز نہ آئیں تو پھر ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہئے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!