ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومانٹرنیشنلیورپی یونین نے ہمارے منجمد اثاثے ضبط کئے تو جواب دیں گے،...

یورپی یونین نے ہمارے منجمد اثاثے ضبط کئے تو جواب دیں گے، روس کا انتباہ

ماسکو(شِنہوا)روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین روس کے منجمد اثاثے ضبط کرتی ہے تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ماسکو کا جواب یورپی یونین کے لئے حیران کن ہوگا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیرلی یین کا رویہ نامناسب ہے۔

بدھ کے روز یورپی یونین کی صدر نے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی مدد کے لئے استعمال کیا جائے گا اور فنڈنگ کی رقم کو پہلے تجویز کردہ 186 ارب امریکی ڈالر سے کم کرکے تقریباً 105 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔

بیلجیئم نے یورپی یونین کے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس تجویز میں وہ مالی اور قانونی خطرات شامل نہیں جن کا اسے سامنا ہے۔ روس کے زیادہ تر منجمد اثاثے برسلز میں قائم سیکیورٹیز ڈیپازٹری یورو کلیئر میں ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!