ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومانٹرنیشنلیوکرینی علاقے ڈونباس کو بزور طاقت حاصل کرینگے، پیوٹن

یوکرینی علاقے ڈونباس کو بزور طاقت حاصل کرینگے، پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے علاقے ڈونباس کو بزور طاقت حاصل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے علاقے پر قبضے کے بعد وہاں سے یوکرین کی فوج کو نکلنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کے حصے ڈونباس کے حصول پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، ڈونباس کا 85 فیصد علاقے اب بھی روسی قبضے میں ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ انکی مجوزہ امریکی منصوبے پر بات چیت ہوئی تھی لیکن منصوبے سے اتفاق کرنا ممکن نہیں تھا۔

دوسری جانب امریکی وفد سے روسی صدر کی ملاقات پر رائے دیتے ہوئے یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سائبھیا نے کہا ہے کہ روسی صدر محض دنیا کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!