جدہ(شِنہوا)سعودی عرب کے شہر جدہ میں "چائنہ فلم نائٹ اِن جدہ” منعقد ہوئی جس میں چینی فلم دی لیچی روڈ کی خصوصی نمائش کی گئی۔
یہ تقریب چائنہ فلم ایڈمنسٹریشن اور جدہ میں چینی قونصل خانے کی میزبانی جبکہ چائنہ فلم آرکائیو اور ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے زیر انتظام منعقد ہوئی جس میں چین اور سعودی عرب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
جدہ میں چینی قونصل جنرل وانگ چھی من نے امید ظاہر کی کہ چینی فلم ساز سعودی فلم سازوں کے ساتھ تبادلہ خیال کو مزید مضبوط کریں گے اور سعودی عرب سمیت دنیا کو چینی فلموں کے حسن سے روشناس کرائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فلمی تعاون کو مسلسل فروغ ملے۔
چائنہ فلم ایڈمنسٹریشن کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ماؤ یو نے کہا کہ چینی فلم مارکیٹ دنیا بھر کے فلم سازوں کے لئے کھلی ہے اور ہم اپنے 2 ممالک میں فلمی صنعتوں کے گہرے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ریڈ سی سوک کی منیجر زین زیڈان نے کہا کہ "چائنہ فلم نائٹ اِن جدہ” کی میزبانی کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ فلم سازوں کے لئے مزید مواقع پیدا کئے جا سکیں۔



