بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے سری لنکا میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکا میں مسلسل موسلادھار بارشوں اور شدید موسمی حالات سے بھاری جانی اور مالی نقصان کے متعلق جاننے کے بعد انہوں نے سری لنکن وزیراعظم ہارینی امارا سوریا کے نام پیغام میں وفات پانے والوں کے لئے افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں اور متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور سری لنکا اچھے ہمسائے ہیں جو مخلصانہ طور پر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ہر خوشی اور غم کے ساتھی ہیں۔ اس مشکل وقت میں چین مضبوطی کے ساتھ سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس آفت پر قابو پانے اور جلد ازجلد اپنے وطن کی ازسر نو تعمیر میں سری لنکن عوام کی بھرپور مدد کرے گا۔



