بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پینگ لی یوآن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ بریگیٹ میکرون نے جمعرات کو بیجنگ پیپلز آرٹ تھیٹر (بی پی اے ٹی) کا دورہ کیا۔
بریگیٹ فرانسیسی صدر کے چین کے سرکاری دورے میں ان کے ہمراہ آئی ہیں۔
پینگ اور بریگیٹ نے بی پی اے ٹی کی ترقی اور اس کے فرانسیسی تھیٹر برادری کے ساتھ تبادلوں کے متعلق تفصیلی تفہیم حاصل کی۔ انہوں نے تھیٹر میں کلاسک ڈرامے ’’ٹی ہاؤس‘‘کےسٹیج سیٹ کا بھی معائنہ کیا۔تھیٹر مرکز میں پینگ نے بریگیٹ کو ڈرامے کا ایک حصہ دیکھنے دعوت دی اور انہوں نے فنکاروں کے ساتھ گرمجوش تبادلہ خیال کیا۔
پینگ نے اس موقع پر کہا کہ چینی ڈرامہ نگاروں کی کئی نسلوں نے اپنی فنکارانہ تخلیقات کے ذریعے عمدہ روایتی چینی ثقافت کو فروغ دینے اور اسے منتقل کرنے پر عمل کیا ہے اور غیر ملکی تھیٹرز سے سیکھتے ہوئے فعال طور اختراعات اور ترقی کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس بڑے ثقافتی ملک ہیں ۔ پینگ نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے فنکار تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو مضبوط کریں گے اور مزید شاندار فنکارانہ تخلیقات کریں گے۔
بریگیٹ نےشاندار انتظامات پر پینگ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے چینی ڈرامہ فن کو بہت سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فعال طور پر فروغ دینے ، عوام کے درمیان باہمی تفہیم اور دوستی کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔



